48ہزارلٹرایرانی تیل سے بھری گاڑی پکڑی گئی

 غیر قانونی تیل کراچی سے پاکپتن منتقل کیا جا رہا تھا:ایسی بلاول علی ہنجرا
پاکپتن (خصوصی رپورٹ )ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی تیل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ،اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن بلاول علی ہنجرا کا کسٹمز اور سول ڈیفنس ٹیم کے ہمراہ وزیر پٹرولیم 19 ایس پی روڈ پر چھاپہ،ایرانی تیل سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی چھاپے کے دوران 48 ہزار لیٹر ایرانی تیل سے بھری گاڑی قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی گئی،اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن بلاول علی ہنجرانے کہا کہ غیر قانونی تیل کراچی سے پاکپتن منتقل کیا جا رہا تھا،مزید تحقیقات جاری ہیں متعلقہ ادارے مزید چھان بین میں مصروف ہیں۔۔