لاہور(کرائم رپورٹر) ٹریفک پولیس کے پٹرولنگ آفیسر محمد ابراہیم نے بوٹا محل چوک پر دورانِ ڈیوٹی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایک گاڑی کو روکا۔ گاڑی کا ریکارڈ چیک کرنے پر انکشاف ہوا کہ وہ مقدمہ نمبر 406 ت پ میں مطلوب ہے ٹر یفک وارڈنز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو تحویل میں لے لیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ پرانی انارکلی پولیس کے حوالے کر دیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سی ٹی او لاہور نے بہترین کارکردگی پر پٹرولنگ آفیسر محمد ابراہیم اور انچارج توکل ارشاد کو شاباش دی۔سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز نہ صرف ٹریفک کی روانی کو یقینی بنا رہے ہیں بلکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں بھی اپنا مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔