گاڑی الٹنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی‘متعدد گاڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا‘21 زخمی،پاکستان کا اظہار افسوس
قاہرہ،اسلا م آباد(آئی این پی ) مصر کے شہر جیزہ کے علاقے الوراق میں رنگ روڈ پر پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی الٹنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی الٹنے کے بعد لگنے والی آگ نے متعدد گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ابتدائی اندازے کے مطابق 27 گاڑیاں، جن میں کاریں اور موٹر سائیکلیں شامل ہیں، جل کر تباہ ہوگئیں۔دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کا قاہرہ میں ٹینکر آتشزدگی کے المناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں مصر کے ساتھ مضبوطی سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔