پیپر ملز میں آتشزدگی،لاکھوں کاسامان خاکستر

مریدکے(خصوصی رپورٹ)رات گئے مریدکے جی ٹی روڈ پر منوں آباد کے قریب پیپر ملز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے لاکھوں روپے مالیت کا گتہ اور ویسٹ کپڑا جل کر خاکستر ہو گیا۔ ریسکیو کی تین گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں مصروف رہیں۔ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا کہ آگ بجھانے میں اتنا نقصان اور تاخیری حربہ شاید انشورنس کی رقم حاصل کرنے کیلئے کیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ آگ بجلی کا سرکٹ شاٹ ہونے سے بھڑکی۔ فیکٹری مالکان کا کہنا کہ فیکٹری میں پڑا تمام گتہ اور ویسٹ کپڑا جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہیجل گیا ، انشورنس والے معاملے کو انہوں نے بے بنیاد قرار دیدیا۔