گتے کے گودام میں آگ لگ گئی ، لاکھوں کاسامان راکھ

لاہور(کرائم رپورٹر)فیروزپور روڈ پر واقع ایک فیکٹری کے گتے کے گودام میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا گتہ جل کر راکھ ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابوپا لیا۔ تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ پر واقع گتہ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،اطلاع ملنے پر ریسکیو فائر فائٹرز نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔