خستہ حا ل مکان میں بچے کی سالگرہ کی تقریب جاری تھی ا س دوران سب سے اوپر کی چھت دوسری منزل پر جبکہ دوسری چھت نیچے کی منزل پر آ گری‘ اوپر کی چھت پر مٹی ڈلوائی گئی تھی
3منزلہ مکان میں 3 بھائی رہائش پذیر تھے، بہن بھی بچوں کیساتھ آئی ہوئی تھی، تقریب میں رشتے دار بھی موجود تھے، 2 مرلے کے گھر کی تینوں چھتیں ٹی آر گارڈر سے بنی ہوئی تھیں
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور کے علاقے باغبان پورہ سکھ نہر کے قریب مکان کی چھت گرنے سے ایک خاندان کے11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ‘ذرائع کے مطابق مکان خستہ حال تھا جہاں ایک بچے کی سالگرہ کی تقریب جاری تھی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بارشوں سے بچنے کے لیے حال ہی میں سب سے اوپر کی چھت پر مٹی ڈلوائی گئی تھی، سب سے اوپر کی چھت دوسری منزل پر جبکہ دوسری چھت نیچے کی منزل پر آ گری۔ 3 منزلہ مکان میں 3 بھائی رہائش پذیر تھے، بہن بھی بچوں کے ساتھ آئی ہوئی تھی، گھر میں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے کئی رشتے دار بھی آئے ہوئے تھے، 2 مرلے کے گھر کی تینوں چھتیں ٹی آر گارڈر سے بنی ہوئی تھیں۔ اطلاع ملنے پ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے ملبے سے 50 سالہ شاہدہ،18 سالہ عائشہ ، 22سالہ احد علی، 12سالہ حسنین، 60 سالہ ثمینہ، 24 سالہ کومل ، 23 سالہ مجاہد، 7 سالہ نیلم،72 سالہ نسیم بی بی اور 8 سالہ حماد کی لاشیں نکال کر مردہ خانے جبکہ 19 سالہ سینہا، 23 سالہ ناصر، 35 سالہ زاہد، 14 سالہ سحر، 50 سالہ شاہد اور 46 سالہ شبیر کو زخمی حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے باغبانپورہ میں چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈی سی لاہور اور دیگر انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے ، زخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایت کی گئی۔جبکہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سانحہ باغبانپورہ میں جاں بحق افراد کی تجہیز وتکفین کے انتظامات جاری ہیں، احتیاطی تدابیر کے طور پر علاقے کو بند کرکے ملحقہ گھر خالی کرالئے گئے