قصور(خصوصی رپورٹ)فیروز پور روڈ پر رکشہ کے چین میں خاتون کا برقع پھنس جانے سے بچے کا پا ئوں کٹ گیا، بچے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ماجد اپنی بیوی اور بچے اسمٰعیل کے ساتھ رکشہ پر لاہور جارہاتھا کہ بیوی کا برقع رکشہ کے چین میں پھنس گیا اور وہ اپنے بچے کو سنبھالی نہیں پائی جس کے نتیجے میں بچے کا بایاں پا ئوں رکشے کے چین میں آکر کٹ گیا۔بچے کو علاج کے لیے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس تھانہ صدر قصور مصروف کاروائی ہے۔