راولپنڈی (آن لائن)رحیم یار خان جانے والا راولپنڈی کا شہری اغواء کاروں کی چنگل میں پھنس گیا ‘اور اغواکاروں نے ویڈیو میں ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے ۔محمد بشیر دوست کے ہمراہ کام کا ٹھیکہ لینے کے لیے رحیم یار خان روانہ ہوا تھا ‘شہری محمد بشیر کے اغواء کا مقدمہ چار ستمبر کو تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا تھا ۔اغواء کاروں کی جانب سے مغوی کی ویڈیو اہل خانہ کو بھجوائی گئی ہے جس میں اغواء کاروں کی جانب سے مغوی کی بازیابی کے لیے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔