کھیل ہی کھیل میں بچے کا سر برتن میں پھنس گیا

لاہور(نیٹ نیوز)بچے ہوں اور کھیل نہ ہو یہ کیسے ہو سکتا ہے لیکن بعض اوقات انجانے میں کھیل زندگی کو داو? پر بھی لگا دیتا ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا، جہاں تین سالہ بچہ کھیل ہی کھیل میں اپنا سر ایک برتن میں پھنسا بیٹھا۔ جب والدین کی کوششوں کے بعد بھی بچے کا سر برتن سے نہ نکلا تو ریسکیو عملے کو بلانا پڑا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ا?ندھرا پردیش اڈیشہ میں پیش ا?یا۔ جہاں پرتیب بشواس نامی شخص پیتل کا نیا برتن خرید کر گھر لایا اور ایک جگہ رکھ دیا۔اسی اثنا میں ان کا تین سال بیٹا وہاں ا? گیا اور نئے برتن کو کھلونا سمجھ کر کھیلنے لگا اور برتن میں جھانکنے کے دوران اس کا سر برتن میں پھنس گیا۔بچے کے رونے کی ا?واز سن کر جب والدین وہاں ا?ئے تو یہ منظر دیکھ کر ان کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے۔ والدین سمیت دیگر گھر والوں نے بچے کا سر برتنسے نکالنے کی سر توڑ کوشش کی، لیکن کامیاب نہ ہونے پر ریسکیو عملے کو طلب کیا۔مقامی فائر اسٹیشن کے عملے نے دو گھنٹے کی شدید مشقت کے بعد کٹر کی مدد سے برتن کاٹ کر بچے کا سر محفوظ طریقے سے برتن سے نکالا۔