ڈاکو ئوں نے ڈیوٹی سے گھر جانے والے شہری کو لوٹ لیا

 شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ) تھانہ بی ڈویڑن کے علاقے محلہ لونا پارک نزد پی ایس او پمپ کے قریب علی الصبح دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو ئوں نے ڈیوٹی سے گھر جانے والے شخص کو روک کر نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا اور فرار ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ محمد شہباز رات کی ڈیوٹی کرتا ہے اور گزشتہ علی الصبح جب وہ گھر جا رہا تھا تو مذکورہ مقام پر ڈاکو ئوں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا۔ ڈاکو قیمتی موبائل فون، ہزاروں روپے نقدی اور دیگر سامان چھین کر لے گئے۔محمد شہباز کے مطابق جب اْس نے ڈاکو ئوں سے موبائل فون کی سم واپس کرنے کی درخواست کی تو وہ گالیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔