نارووال: 17سال تک لاپتہ رہنے کے بعدبیٹا والدین کو مل گیا

سپیشل ایجوکیشن سکول جاتے لاپتہ ہوا، ٹک ٹاک پر اسد علی کی ویڈیو ، اہلخانہ نے پہچان لیا 
 اسد علی کی واپسی نے علاقے کو جذباتی کر دیا،والدین خوش،رقت آمیز مناظر،ہر آنکھ اشکبار تھی 
نارووال(یواین پی )17سال تک بیٹے کی جدائی کا دکھ سہنے والے والدین کا بیٹا مل گیا، 17 ،آٹھ سال کی عمر میں سپیشل ایجوکیشن سکول نارووال جاتے ہوئے لاپتہ ہونے والے اسد علی کی واپسی نے پورے علاقے کو جذباتی کر دیا،غم ذدہ خاندانخوشیوں میں تبدیل اہل علاقہ کی مبار کباد،تفصیلات کے مطابق 17سال تک بیٹے کی جدائی کا دکھ سہنے والے والدین نے جب اپنے 25سالہ بیٹے کو دوبارہ اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھا تو خوشی اور جذبات پر قابو نہ رکھ سکے،والدین نے بیٹے کو گلے سے لگا لیا اور رقت آمیز مناظر نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا،اہلخانہ کے مطابق اسد علی کے لاپتہ ہونے کے بعد تھانہ میں رپورٹ درج کرائی گئی اور طویل عرصے تک اس کی تلاش جاری رہی، تلاش کے دوران اسد کے پشاور، ملتان اور بعدازاں لاہور پہنچنے کی اطلاعات بھی ملتی رہیں، تاہم اس کا کوئی حتمی سراغ نہ مل سکا،چند روز قبل ٹک ٹاک پر اسد علی کی ایک ویڈیو سامنے آئی جسے اہلخانہ نے دیکھ کر اسے پہچان لیا،اطلاع ملتے ہی اسد علی کی تلاش اور اسے اہلخانہ تک پہنچانے کی کوششیں شروع ہوئیں، لاہور کی معروف سماجی شخصیت ولی اللہ نے اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے اسد علی کو تلاش کیا اور بالآخر اسے لاہور سے قلعہ احمد آباد پہنچانے میں کامیاب ہوگئے، قلعہ احمد آباد پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر ڈاکٹر عبدالخالق چوہدری نے اسد علی سے ملاقات کی اور اس سے بچپن سے جوانی تک 17سالہ جدائی کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں دریافت کیا، جس کا اسد علی نے اشاروں کی زبان میں جواب دیا انہوں نے والدین کو طویل جدائی کے بعد بیٹے کی گھر واپسی پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔