راوی روڈ ، دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

 ملزم اصغر اور محبوب چوری کے دوران ماسٹر چابیوں کا استعمال کرتے تھے 
لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڈ پولیس نیکارروائی کرتے ہوئے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتارکرلیاملزمان نے چند روز قبل راوی روڈ کے ایریا میں واردات کی تھی ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہیملزمان چوری کے دوران ماسٹر چابیوں کا استعمال کرتے تھے ملزمان گلی محلوں میں کھڑی موٹر سائیکل لیکر رفو چکر ہو جاتے تھیملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کیا گیاپولیس کے پہنچنے پر ملزمان کے بھاگنے کی ناکام کوشش کیملزمان کے قبضہ سے 5 موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیاگرفتار ملزمان میں اصغر اور محبوب شامل ہیں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ایس پی سٹی نے موٹر سائیکل چور گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ او راوی روڈ شبیر اعوان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی متحرک موٹر سائیکل چوروں کی گرفتاری کے ٹارگٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے