پیشہ ور نوسرباز رکشہ گینگ کے 2ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ لوہاری گیٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور نوسرباز رکشہ گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ لوہاری گیٹ عبدالمنان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور نوسرباز رکشہ گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاگرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ محمد شہزاد اور اس کا ساتھی علی حسام شامل ہیں ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے 58 موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء￿  برآمد کی گئی ملزمان لوگوں کا قیمتی سامان رکشہ پر لوڈ کر کے چکما دے کر فرار ہو جاتے تھے، ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیاملزمان کا دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں نوسر بازی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ملزمان کے خلاف تمام ثبوتوں کی روشنی میں چالان مرتب کرکے سخت سزا دلوائی جائے گی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گیں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نیپولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے