بہاول پور: ٹرک اورموٹرسائیکل میںتصادم،2افرادجاں بحق

 ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 19سالہ مکی اور21سالہ محمد موقع پر دم توڑ گئے
بہاول پور(آن لائن) ٹرک اورموٹرسائیکل میںتصادم،دوافرادجاں بحق۔ ریسیکوزرائع کے مطابق گذشتہ روزچکی موڑ کوٹلہ موسیٰ خان روڈ تحصیل احمدپورشرقیہ کے قریب ایک ٹرک Z-3092 نے ایک موٹرسائیکل نمبری GTK-3297 کوسامنے سے ٹکرماردی جس کی وجہ سے دوافراد مکی ولد شاہ محمد عمر19 سال،محمد ولد حاجی امتیاز عمر21 سال ساکنان موضع بھکوبستی کھرل احمدپورشرقیہ سرپرچوٹ لگنے سے موقع پرجاں بحق ہوگئے۔ لواحقین نے ڈیڈباڈیزکوہسپتال شفٹ کرنے سے منع کردیا۔