ریفائن فیکٹری میں آتشزدگی، 2افرادجاں بحق

 دوران ویلڈنگ کیمیکل میں چنگاری گرنے سے آگ بھڑکی اور شدت اختیار کرگئی،ڈپٹی کمشنر کا نوٹس، تحقیقات کا حکم 
 اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ )اوکاڑہ میں دیپالپور روڈ پر واقع آئل ریفائن فیکٹری میں دوران ویلڈنگ کیمیکل میں آگ بھڑک اٹھنے سے2 افرادجھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع پر ریسکیو کی امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ریسکیو انچارج ظفر اقبال کے مطابق آگ ویلڈنگ کے عمل کے دوران کیمیکل مواد میں چنگاری گرنے سے لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے افسوس کا اظہارِ کیا اور تمام پہلو ئوں سے تحقیقات کا حکم دیدیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہناتھا کہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں گی ، کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔