بہاول نگر میں زمیندار کے تشدد سے 14 سالہ لڑکا دم توڑ گیا

 کام میں غلطی پر زمیندار نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا:والدہ
بہاولنگر(آئی این پی )بہاول نگر میں مروٹ کے قریب زمیندار اور اس کے ساتھیوں کے مبینہ تشدد کا شکار 14 سالہ لڑکا اسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق تشدد کا واقعہ 4 روز قبل پیش آیا تھا، جس کے بعد لڑکے کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔لڑکے کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ کام میں غلطی پر زمیندار نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق والدہ کی مدعیت میں 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے