محمدنگر( خصوصی رپورٹ)تیزرفتار ی کے باعث ٹریفک کے المناک حادثات میں خاتون سمیت 2افرادجاں بحق اورتین افرادزخمی ہوگئے۔بتایاگیاہے کہ کمارانوالہ چوک کے نزدیک تیزرفتار مزداڈالہ نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو ٹکر ماردی جس سیتسلیم بی بی موقع پر جاں بحق خاوند ملازم علی سکنہ منچن آباد زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا حادثہ پاکپتن قبولہ روڑ پر تیزرفتار موٹرسائیکل بے قابوہوکر گدھاگاڑی سے ٹکرانے سے غفار سکنہ جامعہ اسلامیہ موقع پر دم توڑ گیا ،ساتھی طارق اور فیصل سکنہ قبولہ شدیدزخمی ہوگئے ۔