ٹریفک حادثہ،2افرادجاں بحق،3زخمی

پاکپتن(خصوصی رپورٹ) مرلے چوک کے قریب اوور ٹیک کرتے وقت تیز رفتار کار دو موٹرسائیکلوں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہو گئے، ذرائع کیمطابق حادثے کے شکار افراد منچن آباد کے رہائشی بتائے گئے ہیں، ریسکیو کی جانب سے زخمیوں اورلاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔