تیز ہوائوں کی وجہ سے آگ تیزی سے آبادی کی طرف بڑھ رہی ہے،ہیلی کاپٹر کے ذریعے بجھانے کی کوشش
ہری پور(آئی این پی )ہری پور کے پہاڑی جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، میلوں تک رقبہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ہری پور کے علاقے سریکوٹ، بگنیاں، گدوالیاں اور تناول کے پہاڑوں پر آتشزدگی نے کئی میلوں تک کے جنگلات کو لپیٹ میں لے لیا ہے، تیز ہوائوں کی وجہ سے آگ تیزی سے آبادی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ہری پور کے علاقے گدوالیاں سریکوٹ کے پہاڑوں پر آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جارہا ہے ، تحصیل غازی خان پور اور تناول کے بیشتر جنگلات بھی آگ کی زد میں ہیں ۔