مری (آئی ا ین پی)منگل کی رات ملکہ کوہسار مری کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 2گاڑیوں اور 20سے زائد فائر فائٹرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ذرائع کے مطابق جنگلات میں آگ لگنے سے بڑی تعداد میں قیمتی درخت اور جھاڑیاں جل گئیں۔