سندھ کابینہ نے انڈس ڈیلٹا کا مزید 4 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ محفوظ جنگلات قرار دیدیا

 سندھ ہائی کورٹ سے مشاورت کے بعد ہر ضلع کی کنزیومر کورٹ کو ٹریفک کورٹ کا اختیار دیا جائے گا،وزیر اعلی مرادعلی شاہ
کراچی (آئی این پی )سندھ کابینہ نے انڈس ڈیلٹا کے مزید 4 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے کو محفوظ جنگلات قرار دے دیا۔  وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سندھ کابینہ کو محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نے انڈس ڈیلٹا کے ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایک اہم پریزنٹیشن پیش کی۔ترجمان وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ ضلع سجاول کے لاکھوں ایکڑ رقبے کو محفوظ جنگلات قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے جس پر کابینہ نے ضلع سجاول کے 163,902 ہیکٹرز یعنی 405,002 ایکڑ پر مشتمل ساحلی (Intertidal) اراضی کو محفوظ جنگلات قرار دینے کی منظوری دیدی۔اسوقت انڈس ڈیلٹا کے 566,298 ہیکٹرز پہلے ہی محفوظ جنگلات قرار دیے جا چکے ہیں، جن میں ضلع ٹھٹو کا 241,374 ہیکٹر اور ضلع سجاول کا 324,924 ہیکٹر رقبہ شامل ہے۔دوسری جانب سندھ بھر میں کنزیومر کورٹس کو ٹریفک کورٹس قرار دینے کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ای۔چالان کے فوری فیصلے کے لیے کنزیومر کورٹس کو ٹریفک کورٹس کے اختیارات ملیں گے