ہری پور کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، قیمتی درخت و جنگلی حیات جل کر راکھ

علاقہ دشوار گزار، ریسکیو ٹیمیں موقع پر نہ پہنچ سکیں،مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف 
ہری پور (آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور کے پہاڑی علاقے تناول کے جنگلات میں ایک بار پھر شدید آگ بھڑک اٹھی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتی درخت، جنگلی حیات اور چرند پرند جل کر خاکستر ہو گئے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق آگ تیزی سے آبادی کے قریب پہنچ رہی ہے، تاہم علاقہ دشوار گزار ہونے کے باعث ریسکیو ٹیمیں تاحال موقع پر نہیں پہنچ سکیں۔مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں، مگر وسائل کی شدید کمی کے باعث کوششیں ناکافی ثابت ہو رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق جنگلات میں بار بار آگ لگنے کے واقعات ماحولیاتی تبدیلی اور انتظامی غفلت کا نتیجہ ہو سکتے ہیں۔
ہری پورجنگلات آگ