ہیٹ ویو، کئی مختلف جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

سمر کنڈ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لہتڑار، سوہاوہ اور کمالیہ میں آگ لگی ، محکمہ جنگلات کی ٹیم نے قابو پایا
لاہور(کرائم رپورٹر)ہیٹ ویو کے باعث پنجاب کے مختلف جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ترجمان محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کی بروقت کارروائی، سمر کنڈ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لہتڑار، سوہاوہ اور کمالیہ میں آگ پر قابو پایا، فیلڈ سٹاف کی جانفشانی، پیشہ ورانہ مہارت اور برق رفتاری سے قیمتی درخت محفوظ کیے گئے، آگ سے صرف 4 ایکڑ جھاڑیاں اور گھاس متاثر، جنگلات کے قدرتی اثاثے بچا لیے گئے، درجہ حرارت میں اضافے سے آگ لگنے کے واقعات ہو رہے ہیں۔