جہانیاں(آن لائن) خلیفہ سوم سیدنا عثمان غنیؓ کا یوم شہادت 18 ذی الحجہ بمطابق15جون بروز اتوار انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیا۔ اس سلسلہ میں ملک بھر کے تمام شہروں میں مختلف دینی و مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کے زیر اہتمام جلسے، سیمینار اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیاجن میں دوہرے داماد رسولؐ کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ مقررین نے امیر المومنین سیدنا حضرت عثمان غنیؓ کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار، بے مثال فتوحات اور سخاوت و شجاعت پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔