حضرت عثمان غنی ؓ کا یوم شہادت 18 ذی الحجہ کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

 اسلام آباد(آ ئی این پی)داماد رسول ﷺ، امیر المومنین حضرت عثمان غنیؓ  کا یوم شہادت 18 ذی الحجہ ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، اس دن   ملک بھر میں مدح صحابہ جلوس، جلسے اور سیمینار ہوں گے، حضرت عثمان غنی کے نکاح میں رسول اکرم ﷺ کی دو صاحبزادیاں آئیں، آپ نے 44 لاکھ مربع میل زمین پر اسلامی خلافت قائم کی، آپ 12 سال خلیفہ رہے، باغیوں نے حضرت عثمان غنی کو شہید کیا، جمعرات 4 جون کو حضرت عثمان غنی کے یوم شہادت پر فیصل آباد میں بھی مدح صحابہ جلوس ہوگا، عوام الناس نے حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان 18 ذی الحجہ کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرے۔