مدح صحابہؓ کے جلوس نکالے جائیں گے، خلفائے راشدین کے ایام سرکاری طور پر منانے کا مطالبہ
جہانیاں(آن لائن) خلیفہ سوم سیدنا حضرت عثمان غنی ؓ کا یوم شہادت 18 ذوالحج 4 جون جمعرات کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا۔ ملک بھرمیں مدح صحابہؓ کے جلوس نکالے جائیں گے، خلفائے راشدین کے ایام سرکاری طور پر منانے کا مطالبہ کیا جائیگا۔اس سلسلہ میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں مختلف مذہبی تنظیموں کے زیراہتمام مساجد اور مدارس میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں علماء کرام اور مشائح عظام حضرت عثمان غنی ؓ کی سیرت و کردار، فضائل و مناقبت، دور خلافت کے اہم واقعات اور اسلام کے لئے ان کی لازوال خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔ اس موقع پر ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر خصوصی پروگرام نشر اور ٹیلی کاسٹ کئے جائیں گے جبکہ اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے