حضرت علی ؓکا یوم شہادت آج عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا

اسلام آباد (آئی این پی)امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت آج 21رمضان المبارک بمطابق 22مارچ ہفتہ کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ یوم شہادت کے سلسلے میں ملک بھر کی مساجد میں منعقدہ تقریبات کے دوران علماء و خطیب حضرات حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی دین ا سلام کی آبیاری کیلئے پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ امام بارگاہوں میں مجالس عزاء منعقد ہو نگی جہاں علماء و ذاکرین فلسفہ شہادت بیان کریں گے۔