جہانیاں،جڑانوالہ (آ ن لائن)خلیفہ اوّل سیّدنا حضرت ابوبکر صدیق ؓ کا یوم وصال 22جمادی الثانی 14دسمبر کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا ئے گا۔اس سلسلے میں جڑانوالہ سمیت ملک بھر میں جلسوں، سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں علما کرام،خطیب حضرات، مشائخ عظام اور مقررین خطاب کریں گے اور خلیفہ اول ؓ کی حیات مبارکہ، سیرت و کردار،ایثار و قربانی سمیت دین اسلام کیلئے عظیم خدمات اور کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔حضرت ابوبکر صدیق ؓکی خلافت 632ء سے 634ء تک جاری رہی۔آپ ؓ کے دور خلافت میں شام اور عراق کا بڑا علاقہ فتح ہوچکا تھا۔حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ 22 جماد ی الثانی 13ہجری کو 63 برس کی عمر میں دار فانی سے رخصت ہوئے۔