ایران میں مقیم پاکستانی طلبا کے محفوظ انخلاء کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 154 طلبا کو نکالا جائے گا، پاکستانی سفارتخانہ عراق میں پھنسے زائرین سے بھی رابطے میں ہے، وزارت خارجہ میں کرائسس مینجمنٹ یونٹ چوبیس گھنٹے فعال ہے،ایکس پرپیغام
ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنمائوں کی ایران اسرائیل حملوں پرگفتگو،خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار ، اسحاق ڈار نے اگلے ہفتے استنبول میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی،ترجمان دفتر جارجہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلاء گزشتہ روز مکمل کر لیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک پیغام میں اپنے ایک بیان اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایران میں مقیم پاکستانی طلبا کے انخلا کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 154 طلبا کو نکالا جائے گا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر حکومت پاکستان پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کہ ایران سے 450 زائرین کا انخلاء گزشتہ روز مکمل کر لیا گیا ہے اور ایران میں مقیم پاکستانی طلبا کے محفوظ انخلاء کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں ڈیرھ سو سے زائد طلبا کو نکالنے کا بندوبست کیا ہے جبکہ ایران میں پاکستانی سفارتخانہ عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین سے بھی رابطے میں ہے اور ان کی محفوظ رہائش اور ممکنہ انخلا کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ وزارت خارجہ میں کرائسس مینجمنٹ یونٹ چوبیس گھنٹے فعال ہے۔
دوسرا انٹرو سپرلیڈ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک؍ نیوزایجنسیاں) وزیر خارجہ خارجہ اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیل کے حملوں پر گفتگو کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا جب کہ اسحاق ڈار نے اگلے ہفتے استنبول میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔دفتر جارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ اسحاق ڈار صدر طیب اردگان کے اعزاز میں منعقدہ اسلامک کوآپریشن یوتھ فورم کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔