اسحاق ڈار کا عراقی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے میں کشیدگی پر تشویش

 دونوں رہنماؤں نے  ایک دوسرے کو  عید کی مبارکباد دی‘خطے میںتناؤ کم کرنے اور استحکام پر زور دیا
 اسلام آباد ( آن لائن )اسحاق ڈار نے عراقی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی، جس میں خطے میں جاری کشیدگی اور اس کے ممکنہ وسیع اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ یہ معلومات کے ترجمان دفتر خارجہ  نے فراہم کیں۔دونوں رہنماؤں نے زور دیا کہ خطے میں تناؤ کو کم کرنے اور استحکام یقینی بنانے کے لیے اجتماعی اور مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر امن، سلامتی اور استحکام کے لیے بات چیت اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی کو بھی ناگزیر قرار دیا گیا۔ترجمان کے مطابق، دونوں وزرائے خارجہ نے عید کے موقع پر ایک دوسرے کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد بھی پیش کی، اور خطے میں پائیدار امن کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔