اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر انور ابراہیم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ملائیشیا کے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر انور ابراہیم نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں اور وزیراعظم شہباز شریف و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے مستقبل قریب میں ملاقات اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈاکٹر انور ابراہیم کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔