اسلام آباد(آن لائن )پاکستان اور ترکیہ نے دہشت گردی کیخلاف غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے اور ترکیہ کے وزیر خارجہ نے اسلام اابادمیں مسجد میں دھماکے میں جانی و مالی نقصان پرافسوس کا اظہار کیا ہے ۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا ٹیلیفونک رابطہ ہواجس میں ترک وزیر خارجہ نے اسلام آباد مسجد دھماکے پر تعزیت کا اظہار۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان، ترک قیادت اور عوام کی جانب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی ہمدردی کا پیغام بھی دیا۔