اسحاق ڈار کا کامن ویلتھ سیکرٹری جنرل سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (آن لائن)  نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کامن ویلتھ سیکرٹری ی جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر پاکستان نے کامن ویلتھ میں جمہوریت اور شفاف حکمرانی کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کامن ویلتھ کے اندر تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کے اہم کردار کو بھی سراہا۔