قومی اسمبلی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کا اجلاس آج  شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔اجلاس کے دوران اہم  قومی امور، قانون سازی، اور عوامی مفاد کے مختلف معاملات پر غور کیا جائے گا۔ حکومتی و اپوزیشن ارکان اپنے اپنے نکاتِ نظر پیش کریں گے