نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں نشے میں دھت شوہر نے اپنی بیوی پر تشدد کرتے ہوئے اس کا سر مونڈ دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کوریا کے علاقے میں ایک شوہر نے نشے کی حالت میں بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق بیوی نے اپنے شوہر جتیندر گھاسیا کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔ خاتون نے بتایا کہ 15 سال قبل جتیندر سے پسند کی شادی ہوئی تھی، جوڑے کے 4 بچے بھی ہیں، شوہر اس کے کردار پر شک کرتا تھا اور شوہر نے تقریبا ایک سال قبل اسے چھوڑ دیا تھا جس کے بعد سے وہ ایک جاننے والے کے پاس رہ رہی ہے۔خاتون نے بتایا کہ ملزم 14 جون کو اس رہائشی مقام پر پہنچا اور حملہ کرتے ہوئے میرے ہاتھ پیر باندھ کر مارپیٹ کی اور مجھے گالیاں دیں، اس نے پہلے قینچی سے میرے بال کاٹے اور پھر بلیڈ سے میرا سر مونڈ دیا، پھر زبردستی میرے منہ میں غلاظت ڈالی اور پھر زندہ جلانے کی بھی دھمکی دی۔