لاہور(کرائم رپورٹر) باٹا پور پولیس نے کاروائی کے دوران دو مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ترجمان کے مطابق ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر باٹا پور پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ مختلف مقامات سے مشہور بدنام زمانہ 02 منشیات فروش ریاض اور عامر کو گرفتار کر کے ان سے 1460 گرام آئس برامد کر کے مقدمات درج کر لیے