14 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)اپس پی ماڈل ٹائون کی ہدایت پر قمار بازوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ شادمان پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 14 جواریوں کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزمان کو شادمان مارکیٹ میں تاش پر جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے جوئے پر لگی نقد رقم اور تاش بھی برآمد کر لی گئی۔ایس ایچ او شادمان شہزاد نعیم کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹائون اسد علی نے کہا ہے کہ قمار بازوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی