لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ سِول لائن پولیس نے کاروائیوں کے دوران 2 منشیات فروش گرفتار کر لیے ترجمان کے مطابق سول لائن پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزم نزاکت کو کچا لارنس روڈ سے گرفتار کر کے دوران تلاشی 1020 گرام چرس جبکہ ملزم اسد علی کو ریگل چوک سے گرفتار کر کے180 گرام آئس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان علاقہ کے گردو نواح میں چل پھر کر منشیات سپلائی کرتے تھے