بروقت نکاسی آب نہ ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ، بجلی بھی غائب
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورشہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا، جس سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔پیکو روڈ، کوٹ لکھپت، ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں، جس سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان برقرار ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔ بارش کے بعد مختلف شاہراہوں ،نشیبی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہو گیا سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی۔موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔متعدد شاہراہیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں،بارشی پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے سے آمدورفت متاثر ہو رہی ہے