بھٹو نگرکی گلیاں سیوریج کے گندے پانی سے تالاب بن گئیں

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال میں بھٹو نگر آبادی کی متعدد گلیاں سیوریج کے گندے پانی سے تالاب اور ندی نالے کی شکل اختیار کر گئیں۔ متعدد بار شکایت کرنے کے باوجود بھی محکمہ واسا کام نہیں کر رہا۔ سیوریج کے گندے پانی سے علاقہ مکین اور نمازی حضرات شدید پریشان ہیں۔ سیوریج کے گندے پانی سے طرح طرح کی بیماریاں ڈینگی ،ملیریا ،ڈائریا اور دیگر خطرناک بیماریاں پھیلنے کاخدشہ ہے۔مکینوں نے کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ سمیع آ فاروق سیمطالبہ کیا ہے کہ سیوریج نظام کو درست ،واسا انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔