اسلام آباد میں کلائو ڈ برسٹ، سڑکیں تالاب بن گئیں

نشیبی علاقوں میں پانی جمع، نالہ لئی بھی بپھر گیا،شہریوں کو انخلا کی ہدایت 
 اسلام آباد، راولپنڈی ( خصوصی رپورٹ )وفاقی دارالحکومت میں پیر کی سہ پہر کلاوٓڈ برسٹ سے سڑکیں تالاب بن گئیں ، 50، 55منٹ میں 99ملی میٹر بارش ہوئی جس سے لئی نالہ بپھر گیا اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ، لئی نالہ میں پانی کی سطح بلند ہوتے ہی الرٹ جاری کر دیا گیا اور لئی نالہ کے گرد شہریوں کو انخلاء￿  کی بھی ہدایت کی جاتی رہی ، سڑکوں اور دفاتر پر کھڑی گاڑیاں دو سے اڑھائی فٹ تک پانی میں ڈوب گئیں ، اس دوران نیوکٹاریاں راولپنڈی میں بھی موسلا دھار بارش سیلئی نالہ میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ، ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات مہرصاحبزاد کے مطابق یہ کلاوٓڈ برسٹ محکمہ موسمیات کی عمارت کے قریب ایچ ایٹ ٹو سیکٹر میں ہوا جس کے باعث ان کے دفتر کی دیوار گرگئی اور دھماکے سے ٹرانسفارمر بھی اڑ گیا ،ان کا کہنا تھا کہ بارشیں ستمبر تک رکتی نظر نہیں آ رہی ہیں