شہر کے مختلف علاقوں میں لیسکو کے 80 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے‘کئی علاقے اندھیرے میں ڈوبے رہے
سڑکوں سے کئی گھنٹے پانی نہ نکالا جا سکا‘مو ٹر سائیکل اور گاڑیاں بند ہوتی ہیں‘شہریوں کوشدید مشکلات
لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا‘سڑکیں کئی گھنٹے پانی میں ڈوبی رہیں‘جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ‘ شہر کے مختلف علاقوں میں لیسکو کے 80 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے اور کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے، بجلی کی بندش سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا‘بارش کے بعد گھنٹوں تک نکاسی آب کا عمل سست روی کا شکار رہا ۔جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات پیش آئیں۔ ٹریفک جام کی طویل قطاروں نے صورتحال مزید گھمبیر بنا دی۔ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار مختلف مقامات پر پانی کی نکاسی کے لیے مصروف عمل رہے تاہم بارش کی شدت اور پانی کے دباؤ کی وجہ سے صورت حال پر فوری قابو نہ پایا جا سکا۔ واسا حکام کے مطابق شہر کے نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے تمام پمپنگ اسٹیشن فعال کر دیے گئے ہیں