اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی ایکشن کمیٹی کو جوابی خط لکھ دیا ہے جس میں کہا کہ آزاد جموں کشمیر میں جانی نقصان قومی المیہ ہے،میں جاں بحق افراد کے ورثا سے اظہار افسوس کرتا ہوں،زخمیوں کی جلدصحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ ایک ایک کشمیرکی جان قیمتی ہے،سیاسی،معاشی اورآئینی امور پر تحفظات کا اظہار کشمیر ی عوام کاحق ہے،مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز پرتشدد کے الزامات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، کمیشن کے قیام پر کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی دھرنا اور لانگ مارچ کااعلان واپس لے،بحران کے خاتمے کے لیے پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔