اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بہن کی عیادت کے لیے برطانیہ جانا چاہتی ہیں، جو کینسر میں مبتلا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے تمام تقاضے پورے کر لیے ہیں اور وہ میرٹ پر ویزا کی درخواست کر رہی ہیں۔اداکارہ میرا نے مزید کہا کہ وہ صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر برطانیہ جانا چاہتی ہیں تاکہ اپنی بیمار بہن کے ساتھ وقت گزار سکیں۔واضح رہے کہ ماضی میں اداکارہ میرا پر مبینہ طور پر انگریزی زبان میں ناتجربہ کاری یا غلط معلومات فراہم کرنے پر برطانیہ میں داخلے پر 10 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ تاہم اب اداکارہ کی درخواست انسانی ہمدردی کے تحت برطانوی حکام کے سامنے ہے۔اداکارہ کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین بھی ان کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں اور ویزا فراہم کیے جانے کی اپیل کر رہے ہیں۔