میرا پر برطانیہ میں 10 سالہ پابندی کی وجہ کیا تھی؟ بہن نے حقیقت بتا دی

میرا پر برطانیہ میں 10 سالہ پابندی کی وجہ کیا تھی؟ بہن نے حقیقت بتا دی

پاکستانی اداکارہ میرا کی بہن شائستہ عباس نے اپنی والدہ شفقت زہرہ کے اس انکشاف پر وضاحت دی ہے کہ انگریزی غلط لکھنے کی وجہ سے میرا پر لندن آنے پر 10 سالہ پابندی عائد کی گئی تھی۔

شائستہ عباس نے بتایا کہ جب وہ چھ برس کی تھیں تو ان کے والد کا انتقال ہو گیا تھا، جس کے بعد گھر کی تمام ذمہ داری میرا پر آ گئی تھی۔ میرا سب سے بڑی بہن ہونے کے ناطے اپنے بہن بھائیوں کی کفالت کرتی رہیں۔

میرا پر پابندی کیسے لگی؟
شائستہ عباس، جو برطانیہ میں وکالت کے شعبے سے وابستہ ہیں، نے وضاحت کی کہ میرا نے اپنی ویزا درخواست فارم میں انگریزی میں غلطی کر دی تھی، جسے برطانوی حکام نے سنجیدگی سے لیا اور ان پر 10 سال کی پابندی لگا دی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ معاملہ اس وقت کا ہے جب ان کے اور میرا کے درمیان کچھ اختلافات چل رہے تھے، جس کی وجہ سے وہ معاملہ زیادہ پیچیدہ ہو گیا۔ تاہم، اب وہ پابندی مکمل ہو چکی ہے اور میرا پر لندن آنے کی کوئی قدغن نہیں رہی۔

بہنوں میں اختلافات کیوں تھے؟
اپنے اور میرا کے درمیان اختلافات پر بات کرتے ہوئے شائستہ عباس نے کہا کہ وہ لندن میں رہنا چاہتی تھیں، جبکہ میرا چاہتی تھیں کہ وہ پاکستان واپس آ کر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھیں۔ تاہم، شائستہ نے اس راہ کو اختیار نہیں کیا اور لندن میں ہی اپنے کیریئر کو آگے بڑھایا۔