معروف اداکارہ میرا نے ایک بار پھر اپنی شادی سے متعلق بیان دے کر میڈیا کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
حالیہ گفتگو میں جب ان سے نیلم منیر کی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا، تو اداکارہ نے ابتدا میں اداس اور خاموش تاثرات کے ساتھ جواب دیا۔ پھر اپنی شادی نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے افسوس ہے، اس وقت میں بہت اداس ہوں، اور پریشانی محسوس کر رہی ہوں کہ ابھی تک میری شادی نہیں ہوئی۔"جب ان سے پوچھا گیا کہ شادی کے لیے انہیں کس قسم کا لڑکا پسند ہے، تو میرا نے دل شکستہ انداز میں کہا، "مجھے لگتا ہے کہ کوئی مجھ سے محبت نہیں کرتا، اور کوئی مجھ سے شادی نہیں کرنا چاہتا۔" اس کے بعد اداکارہ نے غمگین دل کے ساتھ اپنی کرسی سے اٹھ کر وہاں سے چلی گئیں۔یاد رہے کہ میرا 90 کی دہائی سے پاکستان فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں اور فلموں کے علاوہ کئی ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔ وہ ٹی وی کی معروف میزبان اور ماڈل بھی رہ چکی ہیں۔ ان کے بیانات ان کی ذاتی زندگی سے متعلق مسلسل عوامی دلچسپی کا موضوع بنے رہتے ہیں۔