ناکہ پر بدتمیزی،3پولیس اہلکار معطل

کانسٹیبل ندیم،عمران اور جاوید کی دوران گشت خاتون اے ایس پی کے خلاف بھی نازیبا گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہریوں سے ناکہ پرپولیس ملازمین کی بدتمیزی کا معاملہ،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نینوٹس لیتے ہوئے تھانہ شاہدرہ کے تین اہلکار معطل کر دیے، معطل ہونے والوں میں کانسٹیبل ندیم،عمران اور جاوید شامل ہیں کانسٹیبلز کی دوران گشت خاتون اے ایس پی کے خلاف بھی نازیبا گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی مذکورہ پولیس اہلکار وں نے شہری کو ناکہ پر روکا، شہری نیتلاشی دینے سے انکار کیا تھاایایس پی پولیس ناکہ پر گاڑی چیک نہ کرنے کا حکم دے چکی ہیں جس پر شہری کی اہلکاروں نے بدزبانی سے تکرار کرتے ہوئے کہا کہ جس نے گاڑی چیک نہ کرنے کا حکم دیا،وہ اب گھر بیٹھی ہے اب تمہاری بھی اور گاڑی کی تلاشی بھی لوں گا، اہلکاروں کی سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے ان کو معطل کیا تھا