اردن: اسرائیلی سفارتخانے کے قریب فائرنگ، 3پولیس اہلکار زخمی، حملہ آور ہلاک

عمان (آئی این پی)اردن میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی سفارتخانے کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔اردن کے سرکاری خبر رساںادارے کی رپورٹ کے مطابق عمان کے قریبی علاقے ربیحا میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کو پولیس نے جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا جب کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔