سلمان کو تین پولیس اہلکار رضوان، عمر دراز اور وقاص بھٹی نے اغوا کیا اور مقابلے میں مارنے کی دھمکی دی
بورے والا (خصوصی رپورٹ) تین پولیس اہلکاروں نے شہری کو جعلی مقابلے میں مارنے کا خوف دلا کر 74 ہزار روپے بھتہ وصول کر لیا۔ شہری کی اطلاع پر تھانہ سٹی پولیس نے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ ٹاو?ن کے رہائشی سلمان کو تین پولیس اہلکار رضوان، عمر دراز اور وقاص بھٹی نے الجنت ٹاو?ن کے باہر سے اغوا کیا اور کار میں گھماتے رہے۔ دورانِ حراست اہلکاروں نے سلمان سے پانچ لاکھ اور دو لاکھ روپے کا مبینہ مطالبہ کیا۔ آئس کے نشے میں دھت اہلکاروں نے خود کو سی سی ڈی اہلکار ظاہر کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر رقم نہ دی تو اسے پولیس مقابلے میں مار دیا جائے گا۔ خوفزدہ سلمان نے 74 ہزار روپے دیے، جس کے بعد اہلکار اسے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔سلمان کی اطلاع پر ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تینوں پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کروا کر انہیں گرفتار کرا دیا۔