کار سوار افراد کانک سے مستونگ جا رہے تھے،نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ،محمد اعظم ،آغا محمد اوربی بی پروین موقع پردم توڑ گئے، لاشیں ہسپتال منتقل ،ملزمان کی تلاش جاری
کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت3افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ لیویز حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق کانک سے ہے، کار سوار افراد کانک سے مستونگ جا رہے تھے۔نامعلوم مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔لیویز حکام کے مطابق لاشوں کو مستونگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق افراد کی شناخت محمد اعظم، آغا محمد اور بی بی پروین کے نام سے ہوئی۔